شہر ی سے تین لاکھ ہتھاینے والا ہنی ٹریپ گینگ گرفتار
چیچہ وطنی کے رہائشی ملزموں نے دوستی کا جھانسہ دیکر شہری کو دھوکا دیا
بورے والا (سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا)تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے ہنی ٹریپ میں ملوث پورے گینگ کو گرفتار کر لیا ۔ چیچہ وطنی کے رہائشی ملزمان نے مقامی شہری کو بلیک میل کر کے تین لاکھ روپے ہتھیا لیے تھے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے ہنی ٹریپ میں ملوث گینگ کے ہنی ٹریپ گینگ کے تین ارکان 2 خواتین ماں مجیدہ بیٹی عائشہ اور گینگ سرغنہ علی عباس کو گرفتار کر لیا ۔ چیچہ وطنی کی رہائشی عائشہ بی بی نے 445 ای بی کے رہائشی احمد کو دوستی کا جھانسہ دیا اور بعد ازاں ساتھیوں علی عباس اور مجیداں بی بی کے ساتھ مل کر اسے بلیک میل کیا۔ ملزموں نے احمد کو سنگین مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے تین لاکھ روپے چھین لیے ۔متاثرہ شہری کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن مہتاب عالم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے تینوں ارکان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ اور ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔