رسمِ حنا میں میوزیکل نائٹ پر پولیس کاچھاپہ، مقدمہ درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) سینما روڈ کوٹ ادو میں رسمِ حنا کی تقریب کے دوران میوزیکل نائٹ کے انعقاد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے لیا جبکہ دولہا اور اس کے دوست کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق سینما روڈ کے رہائشی مشتاق کالرو کے بیٹے نوید مشتاق کی شادی کی تقریب کے سلسلے میں رسمِ حنا کا اہتمام کیا گیا تھا، جہاں دولہا کے دوست نادر موہانہ نے میوزیکل نائٹ کا انتظام کر رکھا تھا۔ تقریب کے دوران خواجہ سراؤں کا رقص جاری تھا کہ اسی دوران تھانہ سٹی کوٹ ادو کی پولیس نے موقع پر چھاپہ مار دیا۔پولیس کو دیکھتے ہی تقریب میں موجود تماشائیوں میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ خواجہ سراء، دولہا نوید مشتاق اور اس کا دوست نادر موہانہ موقع سے فرار ہو گئے ۔