ڈپٹی کمشنر دفترکے مسیحی ملازمین کو کرسمس تحائف تقسیم
ضلعی اداروں کو مسیحی ملازمین کو بروقت تنخواہ اور سہولیات فراہمی کی ہدایت
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر آفس کے مسیحی ملازمین میں کرسمس تحائف تقسیم کئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے مسیحی ملازمین میں تحائف تقسیم کئے اور کہا کہ مسیحی برادری ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے جن کی خوشیوں میں شریک ہونا ناگزیرہے۔
انہوں نے اس موقع پرضلعی انتظامیہ کے تمام اداروں کو مسیحی ملازمین کی بروقت تنخواہ ادا کرنے اور سہولیات فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔ کرتے کہا کرسمس کے موقع پر مسیحی فیملیز کیلئے پارکس میں خصوصی اقدامات کئے جائینگے ۔مسیحی آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس فعال،پانی کا مسلسل چھڑکاؤ اور سیوریج سسٹم کو کلیئر کرانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔