کمشنر نے ڈویژنل پبلک سکول میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا
سالانہ تقریب، طلبہ کو انعامات تقسیم، کینال ایکسپریس وے پر ماڈل کالج بنانیکا فیصلہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ڈویژنل پبلک سکول وکالج پریمیئر کیمپس میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا اورکہ کہا جدید سہولیات سے آراستہ ڈے کیئر سنٹر ورکنگ ویمن اور انکے بچوں کیلئے تحفہ ہے۔ ڈویژن بھر کے سکولوں میں ڈے کیئر سنٹرز بنائے جارہے ہیں۔
بعدازاں سکول وکالج کی سالانہ تقسیم انعامات تقریب میں کمشنر نے امتحانات پرپوزیشن ہولڈرطلبہ اور عمدہ نتائج دینے والے اساتذہ میں شیلڈز وسرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ دریں اثنا جی او آر تھری کینال ایکسپریس وے تحصیل چک جھمرہ میں ڈویژنل ماڈل کالج کے فوری قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے جی او آر تھری میں تیار عمارت میں ڈی ایم سی کے قیام کی تجویز دی۔کمشنر نے اتفاق کرتے ڈی ایم سی انتظامیہ کو فوری عملدرآمد اور سمن آباد میں بھی ڈی ایم سی بنانے کیلئے مناسب عمارت کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔
کمشنر جہانگیر انور نے صحافیوں سے ملاقات میں کہا فیصل آباد میں 80ارب لاگت سے میٹرو بس پراجیکٹ جلد شروع کیا جارہا ہے جس سے جھنگ روڈ سے جڑانوالہ روڈ تک روزانہ سینکڑوں مسافر مستفید ہونگے جبکہ شہر کے 6 مرکزی روڈز کو ریڑھی فری روڈز بنارہے ہیں اور ان روڈز پر گھوم پھر کر روزگار کمانیوالوں کو پرانی ریڑھی جمع اور ڈیڑھ لاکھ کی ریڑھی رجسٹرڈ کرواکر ماڈل ریڑھی بازار میں شفٹ کرانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ 13مقامات پر ماڈل ریڑھی بازار جبکہ7 نئے ریڑھی بازار بھی بنائے جارہے ہیں۔ شہرمیں سیوریج ودیگرمسائل بھی حل کئے جارہے ہیں۔