ڈسکہ پاسپورٹ آفس میں ایجنٹوں اور ٹاؤٹ مافیا کا راج

ڈسکہ پاسپورٹ آفس میں ایجنٹوں اور ٹاؤٹ مافیا کا راج

ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ پاسپورٹ آفس میں ایجنٹوں اور ٹاؤٹ مافیا کا راج ،تجدید اور نئے پاسپورٹ کی درخواستیں عملہ مختلف اعتراضات لگا کر واپس کر دیتاہے جبکہ ایجنٹوں کے ذریعے وہی درخواستیں جمع کر لی جاتی ہیں۔۔۔

 ڈسکہ میں نادرا آفس میں قائم پاسپورٹ کاؤنٹر پر تعینات سرکاری اہلکار اپنے پرائیویٹ اہل کاروں کی ملی بھگت سے شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں پاسپورٹ کی تجدید اور نئے پاسپورٹ کی درخواستیں دینے کے لیے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے شہریوں کی درخواستیں سرکاری اہلکار مختلف اعتراضات لگا کر واپس کر دیتے ہیں جبکہ اپنے پرائیویٹ اہلکاروں اور دیگر ایجنٹوں کے ذریعے آنے پر وہی درخواستیں اعتراضات مستر د کر کے جمع کر لی جاتی ہیں۔ افسروں کی مبینہ ملی بھگت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکاری اہلکاروں نے اپنے پرائیویٹ کارندوں اور دیگر ایجنٹوں کے ذریعے اپنی تمام توجہ نئے پاسپورٹ کے حصول یا پاسپورٹ تجدید کی درخواستیں دینے والوں کو لوٹنے پر رکھی ہوئی ہے ، شہریوں کو فارم دوبارہ جمع کروانے کیلئے انتظار اور لمبی قطار کے تکلیف دہ عمل سے گزرنا پڑتا ہے جس سے بچنے کیلئے وہ ایجنٹ مافیا سے لٹنے پر مجبور ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈسکہ نادارا آفس میں قائم پاسپورٹ کاؤنٹر پرتعینات اہلکار ایجنٹ کے ذریعے آنے والے شہریوں کو بغیر انتظار اور بغیر تصدیق پاسپورٹ جاری کر دیتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں