تتلے عالی:لاغر،بیمار جانوروں کے گوشت کی فروخت

تتلے عالی:لاغر،بیمار جانوروں کے گوشت کی فروخت

تتلے عالی( نامہ نگار )غیر قانونی سلاٹر ہاؤسوں کی تعدادبڑھ گئی،مکین لاغر،بیمار جانوروں کا مضرصحت گوشت کھانے پر مجبورہیں۔

تفصیلات کے مطابق تتلے عالی اور اس کے نواحی دیہاتوں میں 200کے قریب قصابوں کی دکانوں پر چھوٹا بڑا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے لیکن سرکاری سلاٹر ہاؤس صرف نوشہرہ ورکاں میں ہے دیگر قصبوں دیہاتوں میں قصاب حویلیوں،گھروں،شاہراہوں پر چھوٹے بڑئے جانوروں کو غیر قانونی طور پر ذبح کررہے ہیں۔مذکورہ غیر قانونی سلاٹر ہاؤسوں میں نہ صرف لاغر،بیمار جانوروں کو ذبحہ کیا جا رہا بلکہ پابندی کے باوجود بھیڑ،بکری،گائے بھینس گوشت بھی فروخت کیا جا رہا ہے ۔لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے افسران وعملہ کی جانب سے کارروائیاں بند ہونے کی وجہ سے غیر قانونی سلاٹر ہاؤسوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے بلکہ شہری غیر معیاری ،مضر صحت گوشت کھانے پر مجبور ہیں۔رانا طیب مقصود،رانا علی حسن،سابق ناظم رانا شبیر احمد نمبردار،سانق چیئرمین چودھری محمد وارث،سابق وائس چیئرمین ارشد کھرل نے غیر قانونی سلاٹر ہاؤسوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں