پاک چائنہ چیمبر کے وفد کا میڈ اِن گوجرانوالہ انکلوژر کا دورہ

پاک چائنہ چیمبر کے وفد کا میڈ اِن گوجرانوالہ انکلوژر کا دورہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )پاکستان چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے وفد نے صدر معظم علی گھرکی اورجنرل سیکرٹری محمد صلاح الدین حنیف کی قیادت میں جی،بی،سی میں قائم میڈ اِن گوجرانوالہ انکلوژر کا دورہ کیا۔۔۔

 اس موقع پر صدر پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر معظم علی گھرکی نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈ اِن گوجرانوالہ انکلوژر کا منصوبہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے ، اس سے قبل چائنہ میں ہمیں ایسے سینٹر ز دیکھنے کا اتفاق رہا ہے لیکن پاکستان میں مقامی صنعتوں کے فروغ کے لیے ایسے سٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر کاہونا باعث فخر ہے ہم اس کاوش پر چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ہنر مندوں کا شہر ہے اور یہاں کی مصنوعات عالمی معیار کے مطابق ہیں ہمارے اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان رابطوں کو بڑھانا ہے ، جنرل سیکرٹری صلاح الدین حنیف کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کی کاروباری برادری سے ملاقات کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ ان میں سے بیشتر منصوبے یہاں لگائے جا سکتے ہیں جس کے لیے پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر جی،بی ،سی کے ساتھ ملکر آپ کی معاونت کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں