یونین آف جرنلسٹ کے نائب صدرمیاں عابد رضا انتقال کرگئے

ڈسکہ ،گوجرانوالہ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا ،کرائم رپورٹر)سینئر صحافی یونین آف جرنلسٹ کے نائب صدر اور نجی ٹی وی چینل کے بیوروچیف میاں عابد رضا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ڈسکہ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ،نماز جنازہ میں صحافیوں ،پولیس افسر وں ،ضلعی انتظامیہ ،سماجی و سیاسی رہنمائوں نے شرکت کی ۔ مرحوم نے شعبہ صحافت میں 30 سال خدمات سرانجام دیں ۔