محلہ امیر پارک گلی 3کا سیوریج بند،مکینوں کو مشکلات

محلہ امیر پارک گلی 3کا سیوریج بند،مکینوں کو مشکلات

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)محلہ امیر پارک گلی نمبر3میں عرصہ دراز سے سیوریج سسٹم بند ہونے سے علاقہ مکین مشکلات کا شکار ہوگئے ،واسا حکام کو بار بار درخواستیں دینے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہوسکا۔

محلہ امیر پارک گلی نمبر 3ڈی سی روڈ گوجرانوالہ کا سیوریج لمبے عرصے سے بند چلا آرہا ہے جس وجہ سے گلی میں ہر وقت گندا پانی کھڑا رہتاہے ، بدبواور تعفن سے مکینوں کا جینا محال ہوچکا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد مرتبہ متعلقہ حکام کو شکایت کی گئی لیکن کوئی مستقل حل نہیں نکل سکا۔ جب بھی متعلقہ سپر وائزر موقع پر آتاہے توپریشان حال مکینوں کو نئی کہانیاں سنا کر چلا جاتا ہے ۔ کبھی کہتا ہے کہ آپ کے علاقے کی سیوریج لائن نئی ڈلنے والی ہے ۔ کبھی کہتا کہ گاڑی’ٹینکی منگوائی جائے ’یہ بھی پوری کردی جائے تو پانی ٹینکی سے نکال کر طفل تسلی دے کر چلے جاتے ہیں۔ بار بار شکایت کرنے کے باوجود ایریا کلیئر نہیں ہوسکا جس کا ذمہ دار سپروائزر شکیل ہے ۔ علاقہ مکینوں نے کمشنر’ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی واسا سے مطالبہ کیا ہے کہ گلی نمبر3 محلہ امیر پارک میں بند سیوریج کا فوری حل نکالا جائے تاکہ گندے پانی سے تنگ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں