قلعہ دیدار سنگھ:میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

قلعہ دیدار سنگھ:میونسپل کمیٹی  کے زیر اہتمام کشمیریوں  سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار )میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی، مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور غاصبانہ اقدام پر بھارت کیخلاف نعرے بازی،شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے ۔

 میونسپل کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تیغ علی باجوہ نے کی ،شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف نعرے درج تھے ، ریلی میں سرفراز احمد روال،محمد ابوبکر، عامر سعید،محمد شفیق،محمد رمضان سمیت سیاسی،سماجی اور سول سوسائٹی نے شرکت کر کے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کامظاہرہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں