تاجر برادری ون یونٹی گروپ پر بھر پور اعتماد کر رہی ہے :پرو گریسو گروپ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)چیمبر آف کا مرس کے انتخا بات میں ون یونٹی گروپ کی کا میا بی میں پروگریسو گروپ کلیدی کردار ادا کر یگا ،صنعتکار اور تاجر برادری کی جانب سے الیکشن مہم کے دوران ملنے والی پذیرائی ون یونٹی گروپ پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار ہے۔
ان خیالات کا اظہار پرو گریسو گروپ کے رہنما ئوں میاں ثا قب ،اجمل اعوان ،صدیق بھٹی فیاض بٹ اور بشارت بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ پروگریسو گروپ ون یونٹی گروپ کے قائدین کی تاجر اور صنعتکار دوست پا لیسیوں پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہو ئے چیمبر آف کا مرس کے الیکشن میں ون یونٹی گروپ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے ۔