کامونکے :وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے
کامونکے (تحصیل رپورٹر )ڈکیتی اورچوری کی تیرہ مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔موڑ ایمن آباد کے علی شاہ سے دو ڈاکو جی ٹی روڈ پر پچاس ہزارروپے اور موبائل چھین کر لے گئے ۔۔۔
۔نیو غلہ منڈی موٹر سائیکل مارکیٹ کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکو موضع کسوکی کے علی حسن اور اسکے کزن بوٹا سے ہزاروں روپے نقدی چھین کر لے گئے ۔موضع راجہ بھلہ کے قریب دو ڈاکو مسلم گنج کے عدنان اور مزمل سے موٹر سائیکل، بتیس ہزارروپے اور دو موبائل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ واہنڈو کے اسامہ عزیز کی بہن مانگٹ کالر کے قریب واک کررہی تھی کہ تین ڈاکو طلائی زیورات چھین کر لے گئے ۔گزشتہ رات ایمن آباد کا وارث گھر کے باہر رکشہ کھڑا کرکے اندر چلا گیا جسے چور لے گئے ۔ فیصل ٹاؤن کے عمران اور اسکے اہلخانہ کی غیر موجودگی میں چور ساڑھے چار ہزار ،دوموبائل فونز اور گھریلو سامان لے گئے ۔محلہ ماتا رانی کے طارق ندیم کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہوگئی۔ ٹبہ محمد نگر کے عمران کے گھر سے چور گیارہ ہزار روپے اور موبائل لے گئے ۔مغل چوک کے حامد مقصود کی موٹر سائیکل چور لے گئے ۔موضع چنڈالی کے زمیندار عید مبارک کے ڈیرہ سے بھینس اور کوٹلی دلباغرائے کے احسان اﷲ کی حویلی سے گائے چوری کرلی گئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔