آزادی بڑی نعمت ،لاکھوں بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے :شیخ قیصر گُل
راہوالی (نمائندہ دنیا )ڈائریکٹر ٹیوٹا گوجرانوالہ شیخ قیصر گُل امیدوار چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ ون یونٹی گروپ سی کلاس کی زیر سرپرستی واقع جی ٹی روڈ منڈیالہ موڑجشن آزادی کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔۔۔
جس میں چیمبر آف کامرسگوجرانوالہ کے صدر شیخ فیصل ایوب ،صابق صدور اخلاق بٹ ،ملک ظہیر ،رانا شہزاد حفیظ ،حاجی شکیل احمد،شیخ محمد انور ،سابق نائب صدرقیصر امین،مستنصرساہی چیمبر رہنما، ایگزیکٹو ممبران شاہدالرحمن و دیگر نے شرکت کی ۔ڈائریکٹر ٹیوٹا شیخ قیصر گل نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے جو لاکھوں بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے ۔