الرجی،ناک،کان،گلہ کے امراض میں اضافہ

الرجی،ناک،کان،گلہ کے  امراض  میں  اضافہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسم برسات میں الرجی ،ناک، کان اور گلہ کے امراض میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ایک ہفتہ کے دوران شہر کے واحد سرکاری ہسپتال میں1500 سے زائد مریض ہسپتال پہنچ گئے ۔۔۔

جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں اورکلینک میں بھی مریضوں کا رش لگ گیا، بالخصوص کمسن بچے بھی گلے ،نزلہ ،زکام اوربخارکاشکارہوگئے مون سون کی بارشوں کے سبب سول ہسپتال کے این اینڈ ٹی شعبہ میں مریضوں کاریکارڈ رش بڑھ گیا مون سون کے موسم میں کان کی خارش ،ریشہ ،الرجی سے بیشتر مرد وخواتین متاثر ہوئے بالخصوص کمسن بچوں کے کان،گلے اورپیٹ خراب ہورہے ہیں۔ بازارکے کھانے پینے کی اشیاء کا استعمال بھی نقصان دہ ہوچکا ہے ۔ نزلہ ،زکام کے مریض متاثر ہورہے ہیں الرجی کی وبا پھیل چکی ہے ، میڈیکل کالج اور سول ہسپتال کے ماہرین نے بتایا کہ برسات کے موسم میں الرجی اور انفیکشن بڑھ جاتے ہیں انفیکشن سے بچنے کیلئے نیم گرم پانی کا استعمال اور خارش کرنے کیلئے آلات کا استعمال نہ کیا جائے ۔ نزلہ ،زکام سے بچنے کیلئے سفر کے دوران ماسک پہنا جائے ٹھنڈے مشروبات سے پرہیز کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں