حکمرانوں نے عوام پر مظالم کے ریکارڈ توڑ ڈالے :ڈاکٹر طارق

حکمرانوں نے عوام پر مظالم کے ریکارڈ توڑ ڈالے :ڈاکٹر طارق

گجرات(سٹی رپورٹر )جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال پر تاجروں اورجماعت اسلامی کے ذمہ دار وں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں نے بے حسی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔۔۔

ان سے خیر کی توقع نہیں،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں عوام کے لئے سستی بجلی، آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کو ختم اور مہنگائی کو کم کرنے کے حوالے ‘حق دو تحریک’’ کاآغاز کر چکے ہیں، اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک عوام کو حقیقی معنوں میں سکھ کا سانس میسر نہیں آ جاتا، حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا ہر دن گن رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اور اپنے معاہدے پر من و عن عمل درآمد نہیں کرتی اس وقت تک سٹرکوں پر رہیں گے ، حکومت میں موجود چوروں، لیٹروں اور کرپٹ افراد کا قلع قمع کرنا ہوگا۔ تما م آئی پی پیز سے معاہدوں کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے اور قومی خزانہ پر بوجھ بننے والی کمپنیوں سے چھٹکاراحاصل کیا جائے ۔ ڈاکٹرطارق سلیم نے کہا کہ حکمران عیاشیاں بند کریں، پروٹوکول کا خاتمہ کیا جائے اور بیرونی امداد کے بجائے قومی وسائل سے استفادہ کیا جانا چا ہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں