سیالکوٹ:21 دیہی یو سیز میں سپیشل زیرو ویسٹ مہم کا آغاز

سیالکوٹ:21 دیہی یو سیز میں سپیشل زیرو ویسٹ مہم کا آغاز

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ 21 دیہی یونین کونسلز میں سپیشل زیرو ویسٹ مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں سیالکوٹ کی 6، ڈسکہ کی 9، پسرور کی 4 اور سمبڑیال کی 2 دیہی یونین کونسلز شامل ہیں۔

 ان یونین کونسلز میں کل 257دیہات ہیں میں بلک ویسٹ ( روڑیوں) کو لفٹ کرکے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ڈمپ کیا جائے گا اور ایک ماہ کے اندر ان یونین کونسلز کو کلیئر کرنے کے بعد اس سپیشل مہم کا دائرہ کار بتدریج باقی 98 دیہی کونسل تک بڑھایا جائے گا اور اس خصوصی کیلئے متعلقہ یونین کونسلز کے دستیاب وسائل ہی استعمال کئے جارہے ہیں اور ضمن میں کوئی اضافی فنڈز یا گرانٹس جاری نہیں کی گئی۔ یہ بات انہوں نے 21 \"زیرو ویسٹ\" رورل یونین کونسل مہم کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی زیر نگرانی 119دیہی یونین کونسلز میں ستھرا پنجاب صفائی مہم کا چوتھے فیز جاری ہے جہاں پر ایک لوڈر رکشہ اور تین سینٹری ورکرز گھروں سے ڈور ٹو ڈور کوڑا کی کلیکشن کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی زیر سربراہی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، انفورسمنٹ انسپکٹر ضلع کونسل ، سیکرٹری یونین کونسل اور اسٹیک ہولڈرز مانیٹرنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں