افسوس ملک میں قانون ہے نہ حکومت:ریحانہ امتیاز ڈار

افسوس ملک میں قانون ہے نہ حکومت:ریحانہ امتیاز ڈار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز کو گرفتاری کے دوران نامعلوم مقام پر منتقل کرنے اور۔۔۔

 اس کے ساتھ ساتھ سیکرٹری جنرل و دیگر ورکرز کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتی ہوں، حکومت ہوش کے ناخن لے اور خدارا اس ظلم و جبر کا سلسلہ بند کرے ۔ افسوس ہے کہ ملک میں قانون ہے نہ حکومت،جنگل کا قانون ہے جس کو چاہیں پکڑ لیں جس کو چاہیں چھوڑ دیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔ اب عوام کی بس ہورہی ہے ۔ اس موقع پرسٹی صدر تحریک انصاف میاں اعجاز جاوید، جنرل سیکرٹری محمد الطاف ،میاں علیم جاوید،باؤ صغیر، میاں عامر حبیب، آفتاب خان، مہر شکیل، مہر تحسین ،اسد علی ،سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں شان علی کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ ظلم کا معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا اب حکومت نے ظلم کی تمام حدیں عبور کردی ہیں اس سے پہلے کہ عوام مہنگائی،بے روزگاری کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں اور پھر بھوک کے ستائے ہوئے عوام کے سامنے سب بے بس ہوجائیں، حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ اپنے مفادات کے معاہدے مالیاتی اداروں سے کرنے کی بجائے عوامی مفاد میں سوچیں۔ بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے مقدمات پر مقدمات بناکر انہیں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے مگر ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنیوالا،اب ان کے پاس وقت کم ہے اور یہ بھاگنے کی تیاریوں میں ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں