ریلیف نہ ملا تو معیشت کا پہیہ نہیں چلے گا :جاوید بٹ

ریلیف نہ ملا تو معیشت کا پہیہ نہیں چلے گا :جاوید بٹ

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)صدرمرکزی انجمن تاجران گجرات جاوید بٹ نے کہا ہے کہ گجرات کی تاجربرادری نے مکمل شٹرڈاؤن کرکے 50سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی جس پر خراج تحسین پیش کرتاہوں۔۔۔

 جاوید بٹ نے کہاکہ جب ہرطرف اندھیرہو توپھرجان کی بازی لگاکر اپناراستہ بناناپڑتاہے ،حکمرانوں کو تاجروں اوردیہاڑی دارطبقات کو حقوق دینے ہونگے ورنہ معیشت کاپہیہ مزید نہیں چلے گا ،گجرات کی تاجربرادری نے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدراجمل بلوچ، تنظیم پاکستان کے صدرکاشف چودھری کی مشترکہ آواز پرلبیک کہتے ہوئے یک زبان ویک جان ہوکر تاجردوست ٹیکس سکیم، ایڈوانس ٹیکس ٹیبل،بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کو مسترد کردیا، جاوید بٹ نے کہاکہ دیہاڑی دارمزدور اورتاجربرادری جوپہلے ہی مالی مشکلات کے بھنورمیں بری طرح پھنسے ہوئے ہیں اوراپنے کاروباربند کرکے شٹرڈاؤن ہڑتال کرنے پرمجبورہیں ان حالات میں ایف بی آر حکام تاجروں کے دکھ کومحسوس کرتے ہوئے انہیں ریلیف فراہم کر یں ۔ جاوید بٹ نے کہاکہ اگرایف بی آر نے یکطرفہ فیصلے کوواپس نہ لیا تو عوام کے پاس کوئی راستہ نہ بچے گا ہم لانگ مارچ کرنے پرمجبورہوجائیں گے ،حکومت تاجربرادری اور عوام کوبند گلی میں نہ دھکیلے ورنہ کراچی سے لیکرخیبرتک دوبارہ مکمل شٹرڈا ئون کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں