سیالکوٹ:گاڑیوں میں اوولوڈنگ،خواتین سے بدتمیزی معمول

سیالکوٹ:گاڑیوں میں اوولوڈنگ،خواتین سے بدتمیزی معمول

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ) شہر میں مختلف بس سٹینڈوں سے روٹس پر چلنے والی مسافر گاڑیوں میں اوولوڈنگ اور خواتین سے بدتمیزی ٹرانسپوٹرو ں نے روز کا معمول بنالیا۔

 تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ اور گردونواح میں چلنے والی ہائی ایس ویگنوں وبسوں میں زیادہ مسافروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح سوار کرنا اور دوران سفر مسافر خواتین سے ٹرانسپورٹ عملہ کی جانب سے غیر مناسب رویہ روارکھا جانا روزانہ کا معمول بن چکا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹروں کی جانب سے کھلے عام زائد کرایوں کی صورت مین لوٹ مار کا بازار گرم ہونا بھی انتہائی اذیت ناک ہے ۔ ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ منتھلیاں ادا کرتے ہیں جس کی وجہ سے چھوٹی سیٹیں لگا کر گنجائش سے زائد سواریاں بٹھانے پر مجبور ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں