گلیانہ چوک منگلیہ روڈ پر جمع پانی شہریوں کیلئے درد سر

گلیانہ چوک منگلیہ روڈ پر جمع پانی شہریوں کیلئے درد سر

گلیانہ(نامہ نگار )گلیانہ چوک منگلیہ روڈ پر کئی دنوں سے جمع پانی شہریوں کیلئے درد سر بن گیا ۔

 گلیانہ چوک سے منگلیہ روڈ پر پانی تقریباً آدھا میٹر لمبائی پر کئی فٹ گہرا ہو چکا ہے جس کو تقریباً 2 ہفتے بعد بھی نہ نکالا جا سکا جو انتظامیہ کی نااہلی اور بے بسی کی تصویر بن چکا ہے ۔ادھر یونین کونسل ملکہ،گلیانہ،ٹھوٹھہ رائے بہادر اور بھگوال یونین کونسل کے باسیوں کیلئے بھی یہ مین واحد گزر گاہ ہے جو کہ کھاریاں،کوٹلہ ارب علی خان اور پھر لالہ موسیٰ کو جا ملتی ہے ۔ گلیانہ سے ملکہ،ٹھوٹھہ رائے اور پھر بھمبر آزاد کشمیر تک جا ملتی ہے ،حالیہ بارشوں کی وجہ سے موضع دھم،بھگوال،جھانٹلہ و گردونواح کے قصبوں کا سارا پانی حکمت عملی کے فقدان کی وجہ ادھر آ کر جمع ہو گیا ہے ۔ گلیانہ کی یہ مین شاہراہ اور گلیانہ گاؤں پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جب کہ گلیانہ قبرستان بھی پانی سے بھر گیا ہوا ہے ۔لوگوں کے گھر، مارکیٹس اور جائیداد وں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔شہریوں نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری مشینری کا استعمال کر کے پانی کو ٹھکانے لگایا جائے اور ڈی سی گجرات متعلقہ جگہ کا معائنہ کرنے آئیں اور فوری حل نکالیں تاکہ گزر گاہ اور جائیدادیں محفوظ رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں