میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے باہر ملازمین کا احتجاجی دھرنا

میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے باہر ملازمین کا احتجاجی دھرنا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ۔۔۔

 سینٹری ورکرز ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں یہ ہمارے شہروں اور ہماری صحت اور صفائی کیلئے اپنی صحت اور زندگی کی قربانی کردیتے ہیں، سب سے زیادہ عزت اور سب سے زیادہ تنخواہ ان کی ہونی چاہیے ،ان کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے ان کی پروموشن اور انکریمنٹ کے بقایا جات اور ہیلتھ اینڈ سیفٹی کی سہولیات اور ڈسپنری کی سہولت دی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے دفتر کے باہر ملازمین کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کے ڈویژنل صدر اور اتفاق لیبر یونین میونسپل کارپوریشن کے ضلعی صدر سید فریاد حسین شاہ، جنرل سیکرٹری این ایل ایف امانت علی خاکی ، اتفاق لیبر یونین میونسپل کارپوریشن کے تاثیر نذیر، جوائنٹ سیکرٹری عبدالرزاق، صدر ایم آئی ڈی سی یونین سید متین اجمیری و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔ شمس الرحمان سواتی نے ڈیلی ویجز ملازمین کی 15دن کی تنخواہ کاٹنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 37 ہزا ر روپے تنخواہ پر عمل درآمد نہ کرنے پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ کو خبردار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر فوری عمل کیا جائے ،میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملازمین کے مطالبات کو حل کریں ورنہ احتجاج کا دائرہ کار پورے پنجاب تک پھیل جائیگا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں