ڈسکہ اور گردونواح میں ڈینگی مہم کاغذوں تک محدود

ڈسکہ اور گردونواح میں ڈینگی مہم کاغذوں تک محدود

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اوراسکے گردونواح میں ڈینگی آگاہی مہم کاغذوں تک محدود ہورہ گئی۔

 کئی مہینوں سے نہ ہی کوئی سیمینار اور نہ ہی آگاہی واک کا انعقاد کیاگیا ،پہلے انتظامیہ کچھ دنوں بعد ایک بینرز ہاتھوں میں اٹھاکر فوٹوسیشن کرکے افسران کو تصویریں بھیج دیتے تھے کہ ڈینگی پر دن رات کام ہورہا ہے مگر اب تووہ بھی سلسلہ ختم ہوگیا ہے دوسرے علاقوں میں ڈینگی آگاہی مہم جاری ہے مگر یہاں پر تو انتظامیہ کی طرف سے کوئی ڈینگی آگاہی مہم شروع نہیں کی گئی پہلے گھروں میں ڈینگی سروے کئے جاتے تھے اب وہ بھی سلسلہ بند ہوگیا ہے اگر کبھی کبھار افسران کو ڈینگی مہم کے بارے میں رپورٹ بھیجنا ہوتو انتظامیہ کے اہلکار پانی کھڑی ایک ہی جگہ کی تصویریں مختلف اینگلوں سے بناکر افسران کو بھیج کر ان کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیاہے کہ علاقہ بھرمیں ڈینگی مہم شروع نہ ہونے کا نوٹس لیاجائے اور ذمہ داروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں