میرٹ پر آنیوالی خواتین اساتذہ کی اپیل پرٹرانسفر کے احکامات

میرٹ پر آنیوالی خواتین اساتذہ کی اپیل پرٹرانسفر کے احکامات

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن سید نوید حیدر شیرازی نے حکومت پنجاب کی ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت ڈویژنل کمیٹی کے ہمراہ اساتذہ کی ٹرانسفرکی اپیل کے 60 کیسز کی سماعت کے دوران میرٹ پر آنے والی اساتذہ کی اپیل پرٹرانسفر کے احکامات جاری کر دئیے ۔

انہوں نے کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری سے بالخصوص خواتین اساتذہ کی بڑی مشکل آسان ہوگی۔ ای ٹرانسفر پالیسی میں ہارڈ شپ، جنرل ٹرانسفر سمیت دیگر اہم پہلو مدنظر رکھے گئے ہیں جبکہ ویڈ لاک، بیوہ، طلاق یافتہ، سپیشل اور دیگر اہم کیسز کو بھی ای ٹرانسفر پالیسی میں ایڈریس کیا گیا ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ نئی ای ٹرانسفر پالیسی کے نفاذ سے منصفانہ اور شفاف طریقے سے تبادلے یقینی بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ممکن کوشش کی ہے کہ ای ٹرانسفر پالیسی میں یکساں اور میرٹ پر مبنی جامع پالیسی تشکیل دی جائے ۔ انہوں نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں