گوجرانوالہ آرٹس کونسل کویادگار ادارہ بنائینگے :غلام صغیر

 گوجرانوالہ آرٹس کونسل کویادگار ادارہ بنائینگے :غلام صغیر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر کونسل آف دی آرٹس پنجاب غلام صغیر شاہد نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل گوجرانوالہ میں آرٹ و کلچر کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے اور کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ کو اس لحاظ سے یادگار ادارہ بنائیں گے ۔۔۔

 کلچر کے تحفظ اور آرٹ کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔اس ضمن میں چیمبر آف کامرس کا تعاون بھی نا گزیر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔صدر چیمبر آف کامرس فیصل ایوب ،ڈائریکٹر غلام عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمسہ گیلانی، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منور حسین معروف شاعرہ عرفانہ امر کے علاوہ دیگر افسران و ملازمین اس موقع پر موجود تھے ڈائریکٹرآرٹس کونسل گوجرانوالہ غلام عباس فراست نے آرٹس کونسل کے مینڈیٹ اور سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ کلچر کے فروغ کیلئے تعلیمی اداروں، خاص طور پر یونیورسٹیز کے ساتھ روابط کو بڑھانے میں بھرپور کوششیں کر یں۔ تاکہ آرٹ اور کلچر کے فروغ کی کوششوں کو تقویت ملے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں