راہوالی:منشیات فرو ش گرفتار، 9کلو چرس ،4کلو افیون برآمد

راہوالی:منشیات فرو ش گرفتار، 9کلو چرس ،4کلو افیون برآمد

راہوالی(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار)کینٹ پولیس نے بین الااضلاعی منشیات فرو ش کو پکڑلیا اس سے ملنے والی بھاری مقدار میں ہیروئن ،چرس ،افیون قبضہ میں لے لی اطلاع ملنے پر کہ ۔۔۔

بین الاضلاعی منشیات فروش محمد نعیم ولد بہرام خاں ساکن پشاور حال مدینہ کالونی شیخوپورہ ڈی سی کالونی منصورہ بلاک میں منشیات فروشی کے لیے گاہکوں کی انتظار میں کھڑا ہے ڈی ایس پی سرکل کینٹ اعجاز احمد گجر کی سربراہی ،ایس ایچ او کینٹ رانا محمد سرور کی زیرنگرانی سب انسپکٹر محمد شعیب احمد نے ہمراہ عملہ موقع پر پہنچ کر منشیات فروش کو گھیرا ڈال کر قابو کر لیا اس سے برآمد شدہ چرس 9کلو چرس ،4کلو افیون،ادھا کلو ہیروئن شاپروں میں لپٹی ہوئی قبضہ میں لے لی اور اسکے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات بند کردیا بعد ازاں منشیات فروش محمد نعیم خاں کو جیل بھیج دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں