قاتلوں کی عدم گرفتاری ،ورثا کا ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ

قاتلوں کی عدم گرفتاری ،ورثا کا ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ملزمان کی عدم گرفتاری مقتول کے ورثا کا پولیس کیخلاف گوندلانوالہ روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ ،پولیس کیخلاف نعرے بازی کی گئی ۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ محمد اکرم کی موت چھت سے گر کر ہوئی تھی ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ محمد اکرم ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا اورایک ماہ قبل تھانہ گرجاکھ کے علاقہ میں احسان ،عثمان اور رحمان سمیت دیگر ملزمان نے تشدد کر کے اسے قتل کیا تھا اور ملزمان نے پولیس کے ساتھ ملی بھگت کرکے واقعہ کو ایک حادثے کا رنگ دے دیا تھا جس وجہ سے تاحال ملزمان گرفتار نہیں کیے گئے دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ کی میڈیکل رپورٹ موجود ہے اور تمام زاویوں سے تحقیقات بھی کی گئی تھی کہیں بھی قتل کے شواہد نہیں ملے تھے تاہم ایس پی سٹی نے دوبارہ تفتیش کر کے میرٹ پر فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں