قبرستانوں اور مساجد کے اطراف صفائی آپریشن شروع

قبرستانوں اور مساجد کے اطراف صفائی آپریشن شروع

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے شہر بھر کے قبرستانوں اور مساجد کے اطراف راستوں کی صفائی ستھرائی کے لیے گرینڈ صفائی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔۔۔

سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ نے کہا کہ معمول کے صفائی آپریشن کے علاوہ شہر کے قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی سکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں ، قبرستانوں کی صفائی ستھرائی اور سالڈ وگرین ویسٹ کو اٹھاتے ہوئے قبرستان کے اندر اور اطراف کو صاف ستھرا کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ عملہ صفائی نے پانی کی چھوٹی چھوٹی پونڈنگ کو بھی کلیئر کیا تاکہ بارش کے باعث زیادہ دیر پانی قبرستان میں کھڑا ہونے قبروں کو پہنچنے والے نقصانات سے محفوظ رکھا جا سکے ۔سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ نے آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے افسروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں قبرستانوں اور مساجد کے اطراف کی صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھیں ۔ جمعہ کے روز مساجد کے راستوں کی بھی خصوصی طور پر صفائی کی جائے تاکہ نمازیوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور صفائی عملہ کی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں