حکومت تک بات پہنچانے کیلئے ہڑتال ہی واحد ذریعہ ہے :چودھری فراز

حکومت تک بات پہنچانے کیلئے ہڑتال  ہی واحد ذریعہ ہے :چودھری فراز

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کا ماہانہ اجلاس ز یر صدارت چودھری محمد فراز منعقد ہوا۔

 28اگست کا کامیاب ہڑتال پر تاجر برادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تک بات پہنچانے کیلئے ہڑتال ہی واحد ذریعہ ہے ، اگر حکومت نے اس پر غور نہ کیا تو اس زیادہ عرصے کے لے بھی ہرتال کی کال دی جا سکتی ہے ۔پولیس کمیٹی کے حوالے سے اقدامات پر بات کرتے ہوئے محمد فراز کا کہنا تھا کہ ہم تاجروں کے مسائل میرٹ پر حل کر رہے ہیں یہ ساری کوششیں صرف کاروباری افراد کے لئے ہیں اس کمیٹی کا استعمال کسی بھی دوسرے فرد کے لے نہیں ہو گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں