بارشوں کے پانی،لوڈر گاڑیوں کے باعث درجنوں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

بارشوں  کے  پانی،لوڈر گاڑیوں کے باعث درجنوں  سڑکیں  ٹوٹ پھوٹ کا شکار

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)حالیہ مون سون بارشوں کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے اور لوڈر گاڑیوں کے باعث اربوں مالیت سے تیار ہونے والی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں مختلف جگہوں پر سڑکوں پر کھڈے بننے لگے۔۔۔

 جس کے باعث حادثات بھی رونما ہورہے ہیں۔ گوجرانوالہ میں دیہات کی طرف جانے والی سڑکوں پر بھاری گاڑیاں رواں دواں ہیں ۔ان گاڑیوں نے سرکاری کنڈوں سے وزن نہیں کروایا ہو تا۔حالیہ مون سون بارشوں کے باعث بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہو جاتا ہے ۔جب وزن والی گاڑیاں ان پانی سے گزرتی ہیں تو سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں بعض جگہوں پر تو سڑک پر کھڈے بھی بنے ہوئے ہیں جس کے باعث حادثات رونما ہوتے ہیں ۔اندرون شہر جی ٹی روڈ حالیہ بارشوں اور وزن والی گاڑیوں کے باعث مختلف جگہوں سے ٹوٹ رہی ہے ۔ بغیر کنڈے کی رسید کے روڈ پر آنے والی گاڑیوں کو چیک نہیں کیا جاتا ہے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اوورلوڈڈ او ربغیر کنڈے کے رسید والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی روزانہ ہو رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں