ملکوال:مختلف واقعات میں نوجوان اور لڑکی قتل
ملکوال(سٹی رپورٹر)تھانہ ملکوال کے مختلف علاقوں میں دو واقعات میں نوجوان اور 18 سالہ لڑکی کو قتل کر دیاگیا ۔
پہلے واقعہ میں پنڈ مکو کے رہائشی نوازش نے اپنی بہن (الف)کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جسکا مقدمہ پولیس نے والدہ نصرت کی مدعیت میں درج کرلیا، دوسرا واقعہ ہریا میں پیش آیا جہاں فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا، سابق امیدوار حلقہ پی پی 43 الحاج قمر خان کا بھانجا بلال خان ہریا میں اپنے گھر کے باہر چارپائی پر لیٹا فون سن رہا تھا کہ ملزم علی رضا موٹرسائیکل پر ساتھیوں سمیت آیا اور سابق رنجش کی بنا پر بلال خان پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہو گیا، اسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہائوالدین لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا، پولیس تھانہ ملکوال نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل کر دی ،پوسٹ مارٹم کے بعد رات گئے ورثا کے حوالے کر دی گئی۔