نواب چوک،گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، ایک شخص جاں بحق

نواب چوک،گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، ایک شخص جاں بحق

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر )نواب چوک میں ٹریفک حادثے کے دوران نامعلوم شخص جاں بحق ،4مسافر شدید زخمی ہوگئے ،ریسکیو اہلکاروں نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ نواب چوک میں تیز رفتار مزدا نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جو مخالف سمت سے آنیوالے لوڈر رکشہ سے ٹکرا گیا جسکے نتیجے میں 35سالہ نامعلوم شخص جاں بحق جبکہ اعظم، اسکی بیوی یاسمین ،بیٹی علیزہ اور قیصر نامی شخص شدید زخمی ہو گئے ،واقعہ کی اطلاع پاکر ریسکیو اہلکار بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں