حکومتی ارکان اسمبلی محکموں اور افسروں کے رویے کیخلاف پھٹ پڑے

حکومتی  ارکان  اسمبلی  محکموں  اور  افسروں  کے  رویے  کیخلاف  پھٹ پڑے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی ارکان اسمبلی محکموں اور افسر وں کے رویے کے خلاف پھٹ پڑے ،انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی اپنے حلقہ کے گٹروں کی صفائی نہیں کراسکتا۔۔۔

 انکروچمنٹ کے نام پر ریڑھی بانوں کا روزگار بند کیا جارہا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے عوامی فلاح وبہبود اور شہر کی تعمیر وترقی کے ساتھ جرائم کے خاتمہ کیلئے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی پر مشتمل ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹی تشکیل دی گئی، ایک سینئر رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک کو کنو ینئر جبکہ ڈپٹی کمشنر کو ڈپٹی کنو ینئر بنایا گیا، اس کے علاوہ تمام وفاقی وصوبائی محکموں کے افسر وں کو پابند بنایا گیا کہ وہ میٹنگز میں ہونے والے فیصلوں پر عمل درآمد کرائیں گے ۔ اجلاس میں حکومتی ارکان اسمبلی نے شکایات کے انبار لگاد ئیے ، ایک رکن عمر فاروق ڈار کی دوران میٹنگ گلے شکووں کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں وہ برملا اظہار کررہے کہ لوگوں نے ن لیگی ارکان اسمبلی کو شادیوں میں بھی بلانا بند کردیا ، ارکان اسمبلی حلقوں میں کام نہیں کرواسکتے ، محکموں کے افسر غیر سنجیدہ رویہ رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں