فنڈز کی کمی ، سینکڑوں ترقیاتی سکیموں پر کام بند

فنڈز کی کمی ، سینکڑوں ترقیاتی سکیموں پر کام بند

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ارکان اسمبلی کو رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈزنہ مل سکے ، پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن کے سیوریج سسٹم کی بہتری ،نکاسی آب ،سڑکوں کی تعمیرو مرمت ،فلٹریشن پلانٹس اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کیلئے۔۔۔

 ڈویژنل ،ضلعی انتظامیہ کو کام کرنے سے روک دیا ،سینکڑوں ترقیاتی کام عارضی طور پربند کرد ئیے ، بعض ترقیاتی کاموں کے گزشتہ مالی سال کے ٹینڈرز جاری ہوچکے جنہیں کینسل کرنا شروع کردیا گیا ، میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ نے بھی ن لیگی ایم پی اے کی شکایت پر دو کاموں کے ٹینڈرز منسوخ کرد ئیے ۔ ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن ،بلدیاتی اداروں ،واسا ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ،محکمہ بلڈنگ، پاک بی ڈبلیو سمیت دیگر ادارواں کے کام جاری تھے جن کے کام رکنے سے افسر اور ٹھیکیدار بھی پریشان ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن میں نگران حکومت میں سینکڑوں چھوٹی بڑی سکیمیں شروع کرنے کرنے کی منظوری دی گئی تھی جس کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کرد ئیے گئے تھے ، بلدیاتی اداروں ،واسا ،لوکل گورنمنٹ ،ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سکیمیں مکمل کرنے کا حکم دیاگیا تھا جن میں بیشترکے ٹینڈرز کا عمل مکمل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،گجرات ،منڈی بہاؤ الدین ،نارووال ،حافظ آباد،وزیر آباد کے ڈپٹی کمشنرز ،بلدیاتی اداروں اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی نکاسی آب‘ پختہ گلیوں ‘ واٹر سپلائی اور سڑکو ں کی تعمیر ومرمت کیلئے سکیموں کو شروع کیا گیاجس کیلئے کمشنر ،ڈپٹی کمشنرز ،لوکل گورنمنٹ کے افسروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی مگر فنڈز کی کمی کے سبب تمام اداروں کو ترقیاتی کاموں سے روک دیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں