شہری جرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں :آر پی او

شہری جرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں :آر پی او

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ڈ ی پی او آفس حافظ آباد کے لان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سنے ۔

انہوں نے کہا کہ شہری پولیس کی آنکھ اور کان کا کردار ادا کریں اور منشیات فروشی،ناجائز اسلحہ و دیگر جرائم کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں۔آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے ۔ آر پی او نے مزیدکہا کہ ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ اپنی شکایت درج کرانے کے لئے جس وقت چاہیں ہمارے دفاتر میں آسکتے ہیں ، عوام کیلئے دفاتر کے دروازے دن رات کھلے ہیں۔بعدازاں دوران دورہ آ ر پی او گوجرانوالہ نے ضلع ہذا کے تمام ایس ایچ اوز، انچارج آرگنائز کرائم یونٹ اور ایس ڈی پی اوز کے ساتھ کرائم برخلاف پراپرٹی اور کرائم برخلاف مال تفصیلی میٹنگ کی۔ آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے حا فظ آباد میں زیر تفتیش مقدمات کا جا ئزہ لیا اور تمام تفتیشی افسروں کو ہدایت کی کہ قتل،ڈکیتی،اغواء جیسے مقدمات کو فوری میرٹ پریکسو کریں۔آر پی او نے ہدایت کر تے کہا کہ آئی جی پنجاب کے حکم کے مطابق منشیا ت فروشو ں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ،کرپشن کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں