سموگ کی روک تھام کیلئے خصوصی صفائی پلان مرتب

سموگ کی روک تھام کیلئے خصوصی صفائی پلان مرتب

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر ) گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گردوغبار، کوڑاکرکٹ، فضلات کی باقیات کو جلانے اور دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی مرمت نہ کرانے سے نکلنے والا دھواں سموگ کا باعث بنتا ہے ۔۔۔

 سموگ ایک خطرناک قسم کا دھواں ہے جو ماحول اور انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے ، صفائی یقینی بنانے اور سموگ کے خاتمے کی مہم میں گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ساتھ دیں،چیئرمین کاشف اسماعیل گجر ،سی ای او شاہد عباس جوتہ نے سموگ کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی صفائی پلان مرتب کر کے اسے نافذ العمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں،جس کے تحت سموگ کا سبب بننے والی گردوغبار کو ختم کرنے کیلئے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز شہرکی سڑکوں کو دھونے کیلئے کوشاں ہیں،شہری بھی سموگ کے خاتمے کی مہم میں معاون بنیں، کوڑا کرکٹ کو ہرگز آگ نہ لگائیں، جھاڑو لگانے سے قبل پانی کاچھڑکاؤ کریں، دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی مرمت کروائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر سے سموگ اور ڈینگی کے خاتمے کیلئے صفائی مہم میں ورکرزشہر کے مختلف علاقوں میں مینوئل سویپنگ، ویسٹ لفٹنگ اور نالیوں کی ڈی سلٹنگ کر رہے ہیں، مٹی اور گردوغبار کے خاتمے کیلئے شہر کی سڑکوں کی مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کا کام بھی جاری ہے ، روزانہ کی بنیاد پر خالی پلاٹس صاف اور ویسٹ کنٹینرز واش کئے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں