پنجاب کالج فار ویمن کی فرسٹ ایئرکی طالبات کیلئے تقریب

 پنجاب کالج فار ویمن کی فرسٹ ایئرکی طالبات کیلئے تقریب

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )پنجاب کالجز نہ صرف نصابی بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنی منفرد حیثیت رکھتے ہیں۔

پنجاب کالج ایک پا ئنیئر ادارہ ہے جسکا کریڈٹ بلاشبہ مینجمنٹ ،اساتذہ اور طلبہ کو جاتا ہے ، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ نے پنجاب کالج فار ویمن کی فرسٹ ایئرکی طالبات کیلئے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز محمد شہزاد رفیق نے بھی خطاب کیا، جبکہ تقریب میں پرنسپل مسزشہزادی عارف اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ مہمان خصوصی شبیر حسین بٹ نے مزید کہا کہ طلبہ اس بات کو ذہن میں بٹھا لیں کہ زندگی ذمہ داریوں کا نام ہے یہ ایک میراتھن ریس ہے آج تعلیم میں محنت اور مستقبل کی عملی زندگی میں محنت سے منزل کی طرف رواں دواں رہنا ہے ، انہوں نے طالبات کو کہا کہ آپ پڑھائی میں محنت کریں تو کسی کو ہرانے کے لئے نہیں بلکہ خود جیتنے کے لئے آگے بڑھیں اس لئے آپکا مقابلہ اپنے ساتھ ہی ہونا چاہئے ۔ آخر میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز محمد شہزا د رفیق نے معزز مہمان خصوصی اے ڈی سی جی شبیر حسین بٹ کا شکریہ ادا کیا اور کالج کی طرف سے اُنکو یادگاری شیلڈ اور سونیئر بھی دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں