ڈسکہ:ڈیرے پر کام کرنیوالے 2ملازم کرنٹ سے جاں بحق
ڈسکہ ،ہیڈ بمبانوالہ(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈیرے پر کام کرنے والے 2 ملازم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے ۔
بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ساجد اور آصف پنجگرائیں میں ڈیر ے پر کام کرتے تھے ، گزشتہ روزفرشی پنکھا مرمت کررہے تھے کہ کرنٹ لگ گیااور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو 1122 نے دونوں لاشیں سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کردیں۔