ڈی پی ایس حافظ آباد میں یوم اساتذہ بارے تقریب

 ڈی پی ایس حافظ آباد میں یوم اساتذہ بارے تقریب

حافظ آباد(نامہ نگار )استاد ہمارے معاشرے کا بہت اہم اور فعال کردار ہے جس کی اہمیت اور عظمت سے انکار ممکن نہیں استاد کی کاوشوں محنت اور ۔

عظمت کو تہہ دل سے سلام پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل محمد زمان چیمہ نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج حافظ آباد میں یوم اساتذہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کیا۔ بوائزونگ ایگزیکٹو مس شازیہ الماس نے بچوں کے ساتھ اساتذہ کو پھول پیش کیے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اسمبلی میں بچوں نے نعت تلاوت اور تقریر کے علاوہ اساتذہ کی عظمت اور شان پر انگلش ٹیچر مس اقصیٰ کی لکھی نظم بہت خوبصورت انداز پیش کی۔تمام اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیک کاٹا گیا۔پرنسپل محمد زمان چیمہ نے بچوں کو استاد کی عظمت اور اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ یہ استاد ہی ہے جو فرش سے عرش پر پہنچا دیتا ہے ۔اپنے استاد کا ادب کرو کیونکہ با ادب بانصیب ،انھوں نے ڈی پی ایس حافظ آباد کے علاوہ بھی تمام اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے سلام پیش کیا۔آخر میں قومی ترانہ پڑھا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں