سمبڑیال:ڈی سی کا سمبڑیال ہسپتال،مرکز صحت کا دورہ

سمبڑیال:ڈی سی کا سمبڑیال ہسپتال،مرکز صحت کا دورہ

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال اور بنیادی مرکز صحت دھانانوالی کا اچانک دورہ کیا۔

، ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی اور ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کو ملنے والی طبی سہولیات کی بابت استفسار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل، ایم ایس ڈاکٹر محمد جاوید ساہی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ او پی ڈی، ایمرجنسی اور داخل مریضوں کو طبی سہولیات کے ساتھ ادویات بالکل مفت فراہم کی جارہی ہیں جبکہ ہسپاٹائٹس کے پی سی آر سمیت دیگر میڈیکل ٹیسٹ کی سہولیات بھی سرکاری ہسپتال میں دستیاب ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال میں وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے قائم سنٹر کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں اپنی چھت اپنا پروگرام پروگرام کیلئے مجموعی طور پر 1739 خاندانوں کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے جبکہ پہلی قرعہ اندازی میں سیالکوٹ کے اپنی چھت اپنا گھر کیلئے 212 خوش نصیب درخواست گزاروں کے کیس منظور کرکے پراسس کئے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سمبڑیال کے ساتھ سیوریج ڈرین کی تعمیر کے منصوبے کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں