فضائی آلودگی:4فیکٹریاں سیل،تین کو3لاکھ جرمانہ

فضائی آلودگی:4فیکٹریاں سیل،تین کو3لاکھ جرمانہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)سموگ آلودگی کے خاتمے کیلئے تحصیل سٹی میں کریک ڈاؤن،3فیکٹریوں کو 3لاکھ جرمانہ عائد، 4فیکٹریاں سیل۔

، تحصیل صدر میں آلودگی پھیلانے والے یونٹ کو بھی بھاری جرما نہ عائد۔تفصیلات کے مطابق آلودگی کی روک تھام کیلئے کاروائیاں مزید تیز کردی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیرآباد نوید احمد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ، محکمہ تحفظ ماحولیات اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی۔ صنعتی یونٹس کے خلاف کارروائیاں ماحول دوست ٹیکنالوجی کا نظام نہ لگانے ، کھلے مقامات پر مہلک دھاتیں جلانے اور انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کرنے والے گوداموں، صنعتی یونٹوں کو سیل کیا گیا، غیر قانونی فعل کے مرتکب افراد کو گرفتار اور مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثے دائر کئے گئے ۔اس موقع پر افسروں نے کہا ہے کہ جو لوگ قانون کی خلاف ورزی کریں گے انکا محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ سیل کی گئی بھٹیوں میں مہلک دھاتیں بطور ایندھن استعمال کی جارہی تھیں اور مواد کو کھلے آسمان تلے جلایا جارہا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں