ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تعمیراتی کام ادھورا ، شہری نو ماہ سے علاج سے محروم

ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تعمیراتی کام ادھورا ، شہری نو ماہ سے علاج سے محروم

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا تعمیراتی کام 15 ویں مرتبہ اعلان کرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا۔۔۔

 اندرون شہر واحد سرکاری ڈی ایچ کیوہسپتال میں تعمیراتی کاموں کے سبب شہری گزشتہ نو ماہ سے علاج کی سہولیات سے محروم ہیں، ہسپتال کی مشینری ،ڈاکٹرز اور عملہ کو 15 کلو میٹر گوندلانوالہ گائوں میں نئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کررکھا ہے جہاں شہری بالخصوص مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ضلعی انتظامیہ ،ہسپتال انتظامیہ اور میڈیکل کالج ،محکمہ بلڈنگ نے متعدد بار ہسپتال کو فعال کرنے کے دعوے کئے ہر ماہ دو مرتبہ ہسپتال کو فنکشنل کرنے کیلئے اعلانات ہوتے رہے لیکن ایک بھی ڈیڈ لائن یا اعلان پر عمل درآمد نہ ہوسکا ،پی ایم اے پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر زاہد محمود میاں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کی بروقت تعمیر نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے طویل عرصہ سے ہسپتال بند رہنا حکومتی اداروں کی ناکامی ہے جس کی سزا شہر کے لاکھوں عوام کو مل رہی، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے دعویِ کیا کہ ہسپتال کو اسی ماہ فعال کردیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں