ملکوال:قتل،منشیات کیسز ملزمان کو موت،قید کی سزا
ملکوال (سٹی رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملکوال رائے نصیر احمد نے قتل اور منشیات کے تین مقدمات میں ملزمان کو سزائے موت اور ۔
قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ تفصیلات کیمطابق ملزم محمد انار رانجھا نے جولائی 2022 میں اپنی بیوی آسیہ کو گھریلو جھگڑے پر ٹوکے کے وار سے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ پولیس تھانہ میانہ گوندل نے درج کرکے استغاثہ عدالت میں پیش کیا۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سکندر حیات اعوان کے دلائل کے بعد عدالت نے ملزم محمد انار پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے سزائے موت کا حکم سنا دیا جبکہ ملزم کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ۔ منشیات کے دو مقدمات میں ملزم بشارت مصلی‘ ملزم نصیر احمد کو 9 ، 9 سال قید با مشقت اور 80 ، 80 ہزار روپے جرمانہ کا حکم سنایاگیا ۔