گرین لاک ڈاؤن کے علاقوں میں رکشوں کی بھرمار

گرین لاک ڈاؤن کے علاقوں میں رکشوں کی بھرمار

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)دھویں اور آلودگی کو روکنے کے لئے قانون سازی کرنے والوں کی نرمی سے گرین لاک ڈاؤن کو دھویں میں اڑا دیا گیا۔

محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری گرین لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن نظر انداز کیا جارہا ہے ۔شملہ پہاڑی ایمپریس روڈ پر چنگ چی رکشوں کی بھرمار ہے مگررکشوں کو روکنے کے بجائے ٹریفک پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ قرطبہ چوک سے کوئنز روڈ اور کوئنز روڈ سے ایجرٹن روڈ پر بھی رکشے ہیں۔چنگ چی رکشے شملہ پہاڑی سے ایمپریس روڈ حاجی کیمپ سٹیشن تک سرعام سواریاں لیکر جاتے رہے جبکہ محکمہ ماحولیات کے نوٹیفکیشن میں سموگ کو روکنے کے لئے ایمپریس روڈ پر چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد ہوچکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں