اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کا دوآبہ کے علاقہ میں پرائیویٹ ہائیر سیکنڈری سکول پر چھاپہ
میانوالی (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجاز عبدالکریم کا دوآبہ کے علاقہ میں پرائیویٹ ہائیر سیکنڈری سکول پر چھاپہ۔
حکومت پنجاب کی جانب سے سردیوں کی تعطیلات کے باوجود سکول کھولنے پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سکول کے طلباء کی چھٹی کروا دی اور سکول کو مکمل طور پر سیل کر کے سی ای او ایجوکیشن میانوالی کو الحُکمہ ہائیرسکینڈری سکول کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا جبکہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر سکول انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج۔