حیدرآباد میں پیساکی کنواں 5 سے اضافی تیل کی پیداوار شروع

حیدرآباد میں پیساکی کنواں 5 سے اضافی تیل کی پیداوار شروع

اسلام آباد(نامہ نگار)او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع پیساکی کنواں 5 سے تیل کی پیداوار کامیابی سے بحال اور بہتر کر لی ہے۔

اس سے پہلے یہ کنواں قدرتی بہاؤ پر 480بیرل یومیہ تیل پیدا کر رہا تھا، نئے نصب شدہ نظام کے بعد پیداوار میں 420بیرل یومیہ کے نمایاں اضافے کے بعد کنویں سے 900بیرل یومیہ تیل حاصل کیا جارہا ہے۔ کمپنی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے اور قومی وسائل سے مکمل فائدہ اٹھانے کیلئے کوشاں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں