ایڈہاک ڈاکٹرز کے زیرالتو کنٹریکٹ میں توسیع کی ہدایت

ایڈہاک ڈاکٹرز کے زیرالتو کنٹریکٹ میں توسیع کی ہدایت

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کے لئے اہم فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ایڈہاک ڈاکٹرز کے زیر التوا کنٹریکٹ کی فوری توسیع کی جائے۔۔۔

 آئندہ کنٹریکٹ کی توسیع، چھٹیاں، این او سی جیسے امور محکمہ صحت کی ایپ کے ذریعے نمٹائے جائیں گے۔ ڈاکٹرز، نرسز اور سٹاف کو آئندہ محکمہ کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، ایپ 4 جنوری سے فعال ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری خط وصول کرنے پر ہی ڈاکٹرز محکمہ کی انتظامیہ کو جواب دیں، کسی فون کال آنے پر کان نہ دھریں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ صحت سے کرپشن کلچر کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے لئے میرٹ زیادہ ہے تو انکی مراعات بھی زیادہ ہونی چاہیے۔ ڈاکٹرز کے تمام مسائل کے حل کے لئے ڈاکٹرز، انتظامی افسران پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے یہ باتیں مختلف سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور وائی ڈی اے پنجاب کے عہدیداران پر مشتمل وفد کی ملاقات کے دوران کہیں۔ ملاقات میں ایڈہاک ڈاکٹرز کے کنٹریکٹ کی توسیع، ترقیاں، انکوائریز، دیگر پیش آمدہ مسائل زیر بحث آئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں