پی ٹی آئی کی سیاست ملکی خودمختاری کیلئے ہے :مجسم زرخیز
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )انصاف لائرز فورم کے ضلعی صدر مجسم زرخیز انور خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی ترقی اور ۔
عالم اسلام میں مقبولیت چاہتی ہے جبکہ ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتی ہے ، ملک میں تمام ادارے کرپشن سے پاک اور روزگار اور ضروریات زندگی ہر شہری کو میسر ہو۔ پی ٹی آئی ملک کے تمام اداروں کا احترام کرتی ہے حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات سیاسی استحکام کیلئے خوش آئند عمل ہے ، ڈائیلاگ میں حکومت کو چاہیے کہ تحریک انصاف کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے مذاکرات کو کامیاب بنائے ،تحریک انصاف کی سیاست حقیقی معنوں میں پاک وطن کی بقاء ،سلامتی ،ترقی ،خوشحالی ،خودمختاری کیلئے ہے ، تحریک انصاف نے اداروں کی مضبوطی کیلئے جو اقدامات اٹھائے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار مجسم زرخیز نے بار لائبر یری میں انصاف لائرز فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرصدر ڈسٹرکٹ بار سہیل اقبال ہرڑ،ڈویژنل جنرل سیکرٹری میاں شکیل احمد، سعید احمد بھلی، حافظ عمار رضا، حسن سرفراز بھلی ودکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مقررین نے وکلاء کے حقوق، عدلیہ کی آزادی، اور آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔