تمام نئے سیکٹرز میں کام جلد مکمل کریں، چیئرمین سی ڈی اے

تمام نئے سیکٹرز میں کام جلد مکمل کریں، چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔

چیئرمین نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت کے مطابق سیکٹرز کو جلداز جلد ڈویلپ کرکے قبضہ دیا جائے اور تمام نئے سیکٹرز کے ترقیاتی کاموں میں تیزی لاکر تکمیل کو یقینی بنایا جائے، سیکٹر C-14کے ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے۔ سیکٹر C-14کا قبضہ آخری قسط کی ادائیگی سے قبل ہر صورت الاٹیوں کو دیا جائے۔ دریں اثنا چیئرمین سی ڈی اے کی زیرصدارت اسلام آباد میں مختلف کیٹیگریز کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی سرمایہ کاروں کو پرکشش اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کئے جائیں اور کمرشل پلاٹس کی نیلا می کیلئے بہترین اور کاروبار کیلئے موزوں جگہوں کا انتخاب کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں