پیپلزپارٹی غریبوں کی ہمدرد پارٹی ہے :ندیم افضل چن
شاہ پور (نمائندہ دنیا ) پیپلزپارٹی غریبوں کی ہمدرد پارٹی ہے جس کی بنیادوں میں شہیدوں کا لہوشامل ہے یہ بات سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی ندیم افضل چن نے شاہ پور سٹی میں معروف سماجی رہنما الطاف حسین شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے۔۔۔
کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان پیپلزپارٹی ایک معروف سیاسی جماعت ہے جس کی نمائندگی چاروں صوبوں میں ہیں ، اس موقع پر سابق ایم این سے سید جاوید حسنین شاہ ، سید اسرار حسین شاہ ، سید اسد شاہ ، علی حسین شاہ، سید ناصر شاہ ، سید حامد شاہ ، ملک حق نواز ، سید صداقت شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک مزید بڑھتا دکھائی دیتا ہے اور پارٹی کے تنظیمی امور فعال ہورہے ہیں میرٹ کی بالادستی ہمیشہ پیپلز پارٹی قیادت کی ترجیح رہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لیے دیرینہ کارکنوں کو تنظیمی امور سونپے جارہے ہیں تاکہ انکی قربانیوں اور جدوجہد کو سراہا جاسکے پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کے فروغ اور سیاسی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے میں بھرپور کردار اداکرتی آرہی ہے انہی کاوشوں کا ثمر ہے کہ آج ملک میں جمہوریت پھل پھول رہی ہے ۔