کھیل صلاحیتوں کے اظہار کا ذریعہ ہیں:محمد ذوالقرنین
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ کھیل نوجوانوں میں پوشیدہ صلاحیتوں کے اظہار کا ذریعہ ہے۔
جس کی بدولت وہ ان میں آگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے اور ان کی شخصیت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ والی بال چیمپئن شپ 2024 کے فائنل میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات پر بطور مہمان خصوصی اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ رفیق راء ، فرخ حفیظ بٹ، ارشد بٹ ، چودھری نصیر ،ڈی ایس او افتخار گوندل بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے چیمئین ٹرافی کے فاتح ٹیم کو 2 لاکھ پچاس ہزار اور رنر آپ کو ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کر نے والی ٹیموں میں 50 ہزار روپے فی ٹیم کیش انعامات اور ٹرافیز تقسیم کیں۔